کیا زمینی سرحد کے ذریعے عمان سے متحدہ عرب امارات جایا جا سکتا ہے؟

کیا زمینی سرحد کے ذریعے عمان سے متحدہ عرب امارات جایا جا سکتا ہے؟

19 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر)عمان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی زمینی سرحدیں اب کھلی ہوئی ہیں مگر یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ عمان سے گاڑی چلا رہے ہو تو کون سے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے؟ جواب یہ ہے کہ جس کے پاس عمان کا رہائشی کارڈ ہے اسے ہٹا لینڈ بارڈر کے راستے متحدہ عرب امارات جانا ہو تو اسے پہلے ہی دبئی کے سیاحتی ویزا کے لئے 30 دن کے لئے انشورنس کے ساتھ درخواست دینا ہو گی اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا جس کے نتائج کی توقع 24 گھنٹوں میں ہوگی۔ اس کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا کوئی شخص دبئی کا سیاحتی ویزا لے کر عمان سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکتا ہے؟ یا صرف ہوائی اڈوں کے ذریعے داخلے پر پابندی ہے؟ اس حوالے سے 18 نومبر کو ، متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اعلان کیا کہ عمان کے ساتھ زمینی سرحدیں کھلی ہیں اور عمانی شہری متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکتے ہیں۔ امارات آنے والوں کو کورونا پی سی آر منفی ٹیسٹ ساتھ لانا بھی لازمی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: