کورونا: دبئی تھری ڈی پرنٹنگ فرم کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کو اہم طبی آلات اور حفاظتی پوشاک کی فراہمی

کورونا: دبئی تھری ڈی پرنٹنگ فرم کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کو اہم طبی آلات اور حفاظتی پوشاک  کی فراہمی

 09 جون 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کی تھری ڈی پرنٹنگ فرم، پروٹو20، کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز کے لئے اہم طبی آلات اور حفاظتی پوشاک فراہم کی گئی ہیں جس کا مقصد انسداد کوویڈ19 کی جنگ میں ان کی مدد کرنا ہے۔ اس تھری ڈی فرم نے حال ہی میں اپنی لیبز کو ذاتی حفاظتی سامان بنانے کے لئے مختص کر دیا ہے۔ یہ فرم پہلے بھی ایک ہزار سے زائد دوبارہ قابل استعمال تھری ڈی پرنٹ شدہ چہرے کی شیلڈز دبئی پولیس کو ڈیوٹی کے مطابق استعمال کرنے کے لئے فراہم کر چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کو مدد فراہم کرنے کی خاطر اس فرم کی جانب سے دوبارہ شارٹ والوز بھی بلامعاوضہ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کہتے ہیں کہ مجھے متحدہ عرب امارات میں بڑی سرکاری اور نجی تنظیموں کے ساتھ مل کر ان کی تھری ڈی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرنے کا موقع ملا اور ہم نے پچھلے دو سال کے عرصے میں آمدنی میں تین گنا اضافہ کیا ہے ۔



یہ مضمون شئیر کریں: