کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر دبئی کا 5 اداروں کو جرمانہ اور 6 کو وارننگ جاری

کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر دبئی کا 5 اداروں کو جرمانہ اور 6 کو وارننگ جاری

05 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی اکانومی کی ٹیموں نے کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر پانچ اداروں کو جرمانہ عائد کیا جبکہ 6 کو وارننگ جاری کی ہے۔

دبئی اسپورٹس کونسل نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کوویڈ19 حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ کھیلوں کے اداروں کو جرمانے کئے ہیں جبکہ چھ دیگر اداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اداروں کو سماجی فاصلہ برقرار نا رکھنے اور ساتھ ہی چہرے کے ماسک کے قاعدے کی تعمیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جانچ پڑتال کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔

 دریں اثنا ، کونسل نے دبئی کے تمام کلبوں ، اکیڈمیوں ، اور کھیلوں اور تربیتی مراکز پر زور دیا ہے کہ وہ کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



یہ مضمون شئیر کریں: