15 جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی محکمہ صحت کی جانب سے واٹس ایپ پر آٹو بوٹ سروس متعارف کروائی گئی ہے جس کے زریعے شہری وائرس اور آئیسولیشن سے متعلقہ اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جمال محمد الکابی کہتے ہیں کہ اس سروس کا مقصد کوویڈ19 کے پھیلاو کو روکنے اور برادری کے تمام افراد کی صحت و تندرستی برقرار رکھنے نیز موجودہ صحت کے بحران پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہے۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مریضوں کی مدد کے لئے ان کو صحت سے متعلق خدمات فراہم کریں تا کہ ان کو محفوظ اور صحت مند بنایا جا سکے۔
واٹس ایپ پر فری کوویڈ19 آئیسولیشن سمارٹ سروس استعمال کرنے کے لئے اپنے موبائل میں یہ نمبر (+97124193399) کو سیو کریں اور واٹس ایپ میسج میں Hi لکھ کر سینڈ کریں۔ اس کے بعد آپ کو ایک مینیو شو ہو گا جس میں آپ اپنی مرضی کے آپشن کو سیلیکٹ کر کے کوویڈ19 کے حوالے سے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔