کوویڈ نئے قواعد: فوجیرہ کا مزید سخت اقدامات کا اعلان

کوویڈ نئے قواعد: فوجیرہ کا مزید سخت اقدامات کا اعلان

فوجیرہ نے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے مزید سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ تازہ ترین اعلانات میں مختلف تجارتی اداروں اور عوامی خدمات کو کم صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

 عوامی ساحل اور پارکس 70 فیصد

شاپنگ مالز 60 فیصد

 سنیما سے 50 فیصد

 جیم 50 فیصد

 ہوٹلوں میں تیراکی کے تالاب 50 فیصد

 پبلک ٹرانسپورٹ سروسز 50 فیصد

 

اس کے علاوہ فوجیرہ بلدیہ نے تمام محافل موسیقی ، موسیقی کے پروگراموں اور سماجی اجتماعات کو معطل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ مزید برآں ، ریستوراں اور کیفوں میں ٹیبلوں کے درمیان 2 میٹر کے فاصلے کو برقرار رکھنا ہو گا۔ زیادہ سے زیادہ چار افراد کو فی ٹیبل کی اجازت ہوگی۔ سروس سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو ہر دو ہفتوں میں لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ تاہم ، جن کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں وہ مستثنیٰ ہوں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: