30 مئی 2020: (جنرل رپورٹر) امارات کی وزارت صحت، وزارت داخلہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینیجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ قومی ڈس انفیکشن پروگرام شام 8 سے صبح 6 بجے کی بجائے شام 10 سے صبح 6 بجے تک ہفتہ 30 مئی سے شروع ہو گا۔ تینوں حکام نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے اونٹ ٹریسنگ ٹریک کو استثنی حاصل ہے وہ شام 10 سے صبح 5 بجے تک کھلا رہے گا۔
اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش،سپر ماکیٹوں، گروسری کی دکانیں،کوآپریٹو سوسائٹیوں اور فارمیسی کی دکانوں کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ کہا کہ خریداری کرنے والوں کی تعداد سٹور کی مجموعی تعداد کے 30 فیصد سے زیادہ نا ہو اور وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کم از کم دو میٹر کا فاصلہ بھی رکھیں تا کہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مفاد عامہ کے پیش نظر کسی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہے۔سب لوگوں سے گھر سے نکلتے وقت سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی گئی ہے۔حکام نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ قوم کے مفاد اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر پروگرام پر عمل درآمد کریں۔