قومی ایمبولینس نے رمضان المبارک میں "محفوظ اور صحت مند رمضان" مہم تیز کر دی

قومی ایمبولینس نے رمضان المبارک میں "محفوظ اور صحت مند رمضان" مہم تیز کر دی

رمضان المبارک کے آغاز پر شروع کی جانے والی مہم "محفوظ اور صحت مند رمضان" کے ایک حصے کے طور پر نیشنل ایمبولینس اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ اس مہم میں تمام کمیونٹی ممبروں کو انسداد کوویڈ19 اقدامات کے بارے میں معلومات دینا ، مقدس مہینے کے دوران صحتمند طریقے سے روزہ رکھنے کے لئے تجویز کردہ صحت مند طریقوں کے بارے میں بتانا اور ڈرائیور کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔ 

نیشنل ایمبولینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد صالح الحجری نے کہا کہ میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ متعلقہ حکام کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں اور رمضان المبارک کے دوران اور بعد میں صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ملکی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا ساتھ دیں کیونکہ ہم سب کوویڈ19 پر قابو پانے کے لئے مکمل صحت یابی کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔

 اس تناظر میں ، نیشنل ایمبولینس شمالی امارات میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے لئے 998 پر فون کرتے وقت ذمہ داری سے کام کرنے کی اہمیت کی نشاندہی بھی کر رہی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: