خلیفہ فاؤنڈیشن نے کوویڈ19 میں 395،000 سے زیادہ افراد کو انسانی امداد کے زریعے مدد فراہم کی

خلیفہ فاؤنڈیشن نے کوویڈ19 میں 395،000 سے زیادہ افراد کو انسانی امداد کے زریعے مدد فراہم کی

22 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن نے سی ایس آر متحدہ عرب امارات کے فنڈ کے ذریعہ شروع کردہ کوویڈ19 کے اقدامات کے ذریعے انسانی امداد کی فراہمی جاری کی۔

 اس مہم میں لوگوں نے رقوم اور دیگر اشیاء پر مشرمل فنڈ دئیے جو کہ ضرورت مند افراد میں تقسیم کئے گئے۔

فاؤنڈیشن نے پیر کے روز دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان اشیاء میں فاصلاتی تعلیم کی تائید کے لئے اسمارٹ ڈیوائسز ، اسپتالوں اور مریضوں کے لئے کھانے پینے سے متاثرہ افراد کے لئے طبی آلات شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ اس مہم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ملک بھر میں 395،000 سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے جن میں 56،529 غریب خاندان (4 سے 12 ممبران والے خاندان) شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ 167،000 سے زیادہ دیگر افراد شامل ہیں جن میں فرنٹ لائن ملازمین اور دیگر وہ لوگ شامل ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 یہ اقدامات طب ، صحت اور تعلیمی شعبوں میں کوویڈ19 وبائی مرض کو دور کرنے کے لئے قومی ترجیحی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: