امارات ائیرلائن چھ براعظموں میں IATA ٹریول پاس کو نافذ کرنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی

امارات ائیرلائن چھ براعظموں میں IATA ٹریول پاس کو نافذ کرنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی


تفصیلات کے مطابق اپریل میں امارات ائیرلائن نے اپنے دبئی مرکز سے منتخب راستوں پر کامیاب ٹرائلز کے بعد آہستہ آہستہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹریول پاس ایپ کو جون میں 12 روٹس پر اپنے صارفین کے لئے نافذ کر دیا ہے اور ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے اب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنے عالمی نیٹ ورک پر اس ڈیجیٹل ٹریول پاس کو لاگو کرنے کے لیے معاہدہ بھی کر لیا گیا ہے۔ 

 

 فی الحال یہ ڈیجیٹل ٹریول پاس 50 شہروں سے سفر کرنے والے ایمریٹس ائیرلائن کے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔ 

 

توقع کی جا رہی ہے کہ تمام 120سے زائد مقامات پر اس کا عمل درآمد اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔ 

 

امارات ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الریدھا نے کہا ہے کہ امارات ائیرلائن ٹیکنالوجی کے زریعے جدید حل میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جس کی تازہ مثال انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ٹریول پاس ہے۔

 

 اس ٹریول پاس کا مقصد اپنے صارفین کے لیے آسان سفر کی فراہمی اور ائیرپورٹ کی ٹیموں کو دستاویزات کی ٹیسٹنگ کو مؤثر طریقے اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق چیک کرنے کے قابل بنانا ہے۔

 

 انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر آپریشنز،سیفٹی اینڈ سیکورٹی نک کیرین نے کہا ہے کہ امارت ایئر لائن کی جانب سے اس ٹریول پاس کے عالمی نیٹ ورک میں نفاذ سے سفر کے لیے ضروری صحت سرٹیفیکیٹس کے ہزاروں پیچیدہ انتظامات کو سنبھالنے میں آسانی ہو گی۔

 

اس کا مقصد مسافروں کو ایک محفوظ اور آٹومیٹک عمل کے ذریعے اپنی دستاویزات کی ٹیسٹنگ کروانا اور بھیڑ میں کھڑے ہونے سے بچانا ہے۔

 

اس ڈیجیٹل ٹریول پاس کی اہم خصوصیات میں مسافروں کو سفر، ٹیسٹنگ، تازہ ترین سفری تقاضوں اور ویکسین کے لوازمات کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا ہے۔ 

 

اس ایپ کے زریعے مسافر اپنے سفری دستاویزات کو ڈیجیٹل طور پر منظم کر سکتے ہیں۔ مسافر ٹیسٹنگ کے نتائج اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ براہ راست بااختیار لیبز اور ٹیسٹ سینٹرز سے حاصل کرنے سے لے کر ان دستاویزات کو حکام اور ایئرلائنز کے ساتھ آسانی پہنچا سکتے ہیں۔

 

 مسافر اس ڈیجیٹل ٹریول پاس ایپ کے ذریعے 1500 سے زیادہ کوویڈ19 ٹیسٹ لیبز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس تعداد میں اضافے پر کام جاری ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: