دنیا بھر میں مسلسل دوسرے سال بھی رمضان المبارک کے دوران سماجی فاصلے کا خاص اہتمام کیا جا رہا ہے کیونکہ کوویڈ19 ابھی جاری ہے۔ تاہم ، رمضان المبارک میں ہم نئے طریقوں کے مطابق اپنا روحانی سفر اور سال کے مقدس ترین مہینے کا جشن اس طریقے سے منانا جاری رکھ سکتے ہیں کہ جس سے ہم اور ہماری فیملی محفوظ رہے۔
کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی حمایت کے طور پر ، وقایا نے فیملی اور ذاتی حفاظت کی اہمیت کو تقویت دینے کے لئے “نئی روایات اپنائیں” کے نام سے مہم شروع کی ہے۔ ہم پرانی روایات سے بچیں اور نئی روایات کو اپنائیں۔
سال2021 میں ، ہم رمضان المبارک کو دوستوں اور فیملی کے ساتھ آن لائن مبارکباد ، ورچوئل افطار اور سحور کے ساتھ منا سکتے ہیں اس کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات جیسے موبائل قرآن ایپس کا استعمال ، مینو میں وٹامن شامل کرکے اپنے دفاعی نظام کو مضبوط کرنا اور کھانے کے دسترخوان کے قریب اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے سیناٹائزر رکھنا۔
اس رمضان میں ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعدد موثر ویکسینوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں متعدد ویکسین مفت میں دستیاب ہیں۔