دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 2019 میں 6.7 ملین سے زیادہ لیب ٹیسٹ کئے گئے

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 2019 میں 6.7 ملین سے زیادہ لیب ٹیسٹ کئے گئے

16 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر)دبئی ہیلتھ اتھارٹی ، ڈی ایچ اے ، کے پیتھالوجی اور جینیاتیات ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2019 میں 6.7 ملین سے زیادہ لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال کئے گئے 6،696،885 ٹیسٹوں میں سے 2،666،805 ویزا اسکریننگ ٹیسٹ ، 61،736 قبل ازدواجی ٹیسٹ اور 9،499 جینیاتی ٹیسٹ تھے۔ باقی ٹیسٹ مائکرو بایولوجی ، ہیومیٹولوجی اور ٹرانسفیوژن خدمات ، بائیو کیمسٹری ، امیونولوجی ، ہسٹولوجی اور سائٹولوجی کے تھے۔ ڈی ایچ اے میں پیتھالوجی اور جینیاتیات ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین السمت نے لیبارٹری ٹیسٹنگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس کا درست تشخیص اور مریضوں کی علاج کو یقینی بنانے میں لازمی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی فیصلوں میں 70 فیصد سے زیادہ کا انحصار لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج پر ہوتا ہے کہذا لیبارٹریز کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ تیز اور درست ٹیسٹ نتائج فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے کی حکمت عملی اور دبئی کے 2021 کے منصوبے کے تحت محکمہ کی حکمت عملی اور آپریشنل منصوبے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں جس کا مقصد دبئی کو لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کے اعتبار سے عالمی دنیا میں رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: