دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو کوویڈ19 ہاٹ لائن پر 54،000 سوالات وصول

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو کوویڈ19 ہاٹ لائن پر 54،000 سوالات وصول

01 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) اپریل 2020 سے لیکر ستمبر 2020 تک تقریبا 54،881 دبئی کے رہائشیوں نے دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی کوویڈ19 چیٹ ہاٹ لائن کو استعمال کیا۔ ڈی ایچ اے نے یہ اعدادوشمار بدھ کے روز فیس بک کے اشتراک سے شائع کئے۔ 

یاد رہے چیٹ بوٹ ایپلی کیشن ایک مفت 24/7 خدمت ہے جو عوام میں شعور بیدار کرنے اور انہیں کوویڈ19 اور کچھ دیگر ڈی ایچ اے خدمات کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ یہ ایپ ڈی ایچ اے کی جانب سے کمیونٹی ممبروں کو ایک سے زیادہ زبانوں میں متعارف کروائی گئی ہے۔

اپریل میں ڈی ایچ اے کوویڈ19 ہاٹ لائن سروس کے آغاز کے بعد سے ، صارفین کو کورونا وائرس کے بارے میں صحت سے متعلق درست  اورسرکاری معلومات سمیت مشورے حاصل ہیں ، جس میں واٹس ایپ سروس کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات ہیں کہ کیا میں ایک کورونا وائرس ٹیسٹ کا اہل ہوں اور اس کا طریقہ کار کیا ہے ٹیسٹ کروانے کے لئے؟ اس کے بعد" کیا میں کورونا وائرس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہوں؟  اور تیسرا یہ کہ مجھے شبہ ہے کہ  ایک بیمار شخص کو کورونا وائرس ہے ، میں کیا کروں؟

 


یہ مضمون شئیر کریں: