دبئی میں مقیم اماراتی ڈاکٹر عالمی ہسپتال باڈی کی صدر منتخب ہونے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

دبئی میں مقیم اماراتی ڈاکٹر عالمی ہسپتال باڈی کی صدر منتخب ہونے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں


متحدہ عرب امارات نے صحت کے عالمی محاذ پر ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے لطیفہ ہسپتال برائے خواتین اور بچوں کی سی ای او اماراتی ڈاکٹر مونا تہلاک کو انٹرنیشنل ہسپتال فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی عرب خاتون اس باوقار عہدے پر فائز ہو گی جو کہ یونین کی تاریخ میں سب سے بڑا بین الاقوامی عہدہ ہے۔ ۔

 

انٹرنیشنل ہسپتال فیڈریشن گورننگ کونسل نے ڈاکٹر مونا تہلاک کو آئی ایچ ایف کا نیا صدر نامزد کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔ ڈاکٹر تہلاک نے آئی ایچ ایف کے خزانچی کے طور پر اپنی مدت ختم کر دی ہے اور اب آئی ایچ ایف کے نامزد صدر کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کیا ہے۔ 

 

انٹرنیشنل ہسپتال فیڈریشن کی نامزد صدر اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لطیفہ ہسپتال برائے خواتین اور بچوں کی سی ای او ڈاکٹر مونا تہلاک نے کہا ہے کہ اس کامیابی سے نا صرف اماراتی خواتین کی ترقی واضح ہوتی ہے بلکہ متحدہ عرب امارات میں شعبہ صحت کی بہترین پوزیشن بھی ظاہر کرتی ہے۔ 

 

 ڈاکٹر مونا تہلاک نے کہا ہے کہ میں اس اعزاز کے حاصل ہونے پر اپنی قیادت کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اماراتی خواتین تمام شعبوں میں مختلف اعلیٰ عہدوں اور ذمہ داریوں پر فائز رہی ہیں اور رہیں گی۔ اس ملک نے اماراتی خواتین کی تمام شعبوں اور مہارتوں بشمول طبی شعبے میں مدد اور پرورش کے لیے کافی مواقع فراہم کیے ہیں۔

 

یہ جیت نہ صرف اماراتی خواتین کی پیش رفت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ متحدہ عرب امارات میں شعبہ صحت کی پوزیشن کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مدت ملازمت پوری لگن کے ساتھ پوری کریں گی اور اس موقع کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں آئی ایچ ایف کے ساتھ ان کے کام نے انہیں تجربہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات میں ہسپتالوں کے کامیاب کام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ 

 

 ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل عواد الکتبی نے ڈاکٹر مونا طہلاک کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت ایک ترقی یافتہ ملک کی پوزیشن اور اماراتی خواتین کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات میں شعبہ صحت کی ایک اہم کامیابی ہے جو اپنی ذمہ داریاں اور فرائض پوری لگن اور خلوص کے ساتھ نبھا رہے ہیں۔ 

 

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے، بین الاقوامی فیڈریشن آف اوبسٹریٹرکس اینڈ گائناکالوجی (فیگو) نے ڈاکٹر مونا تہلاک کو فیگو ریجنل ٹرسٹی افریقہ - ایسٹرن میڈیٹیرینین 2021-2023 کے طور پر منتخب کیا تھا۔


یہ مضمون شئیر کریں: