دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی جانب سےمزید اقتصادی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی جانب سےمزید  اقتصادی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

18   جون 2020: (جنرل رپورٹر) نائب صدر اور وزیر اعظم، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے نئی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز آج بروز جمعرات 18 جون سے ہو گا۔

یہ اعلان معاشی سرگرمیوں کے بتدریج کھولنے اور امارات میں معمول پر آنے کا حصہ ہے۔ مقامی اور وفاقی حکام کے جاری کردہ رہنما خطوط کی بنیاد پر دبئی بھر میں عوامی علاقوں اور سہولیات میں سخت احتیاطی تدابیر کا نفاذ کیا جائے گا۔ جو سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں ان میں لائبریریز، نجی عجائب گھر، آرٹ گیلریاں وغیرہ شامل ہیں۔ باقی سرگرمیاں جن کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت دی گئی ہے ان میں بیرونی سیاحت اور فٹنس سرگرمیاں جیسے سوئمنگ پول، سینما ہال، پارک اور کھیل کے مقامات شامل ہیں۔

ان مقامات پر 60 سال سے زائد عمر افراد اور 12 سال سے کم عمر افراد بھی سخت احتیاطی تدابیر (جیسے ماسک پہننا، سماجی فاصلے کا خیال رکھنا اور مجمع سے پرہیز کرنا) کے تحت جا سکیں گے۔ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ فیصلے کا مقصد لوگوں کی ضروریات کو پوری کرنا اور کورونا کے باعث عائد پابندیوں کو کم کرنا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: