دبئی کسٹمز نے وباء کے دوران سپلائی چین کا تسلسل یقینی بنایا

شیخ محمد بن راشد المکتوم کے مطابق کورونا وائرس کے بعد خوراک اور پانی کی حفاظت  کےاقدامات متحدہ عرب امارات کی ترجیحات میں شامل ہیں

24 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کسٹمز نے کوویڈ19 کی وباء کے دوران عالمی اور مقامی سپلائی چینز کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سرحد پار تجارت کے ہموار بہاو کو یقینی بنانے کے لئے سمندر ، ہوا اور زمینی داخلی مقامات پر کسٹمز معائنہ اور کلیئرنس آپریشن چوبیس گھنٹے جاری ہیں جو کہ اس بات کی ضمانت بھی ہے کہ سامان اور دیگر طبی سامان کی ترسیل بروقت فراہم کی جا رہی ہے۔ دبئی کسٹم نے کہا کہ یہ ان کے جدید ٹکنالوجی انفراسٹرکچر کی بدولت ممکن ہوا ہے کہ جو محکمہ نے گذشتہ برسوں میں تعمیر کیا ہے۔ دبئی کسٹمز کے تمام انسپیکشن افسران صحت اور دیگر حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور وہ فرنٹ لائنز میں اپنی اہم ذمہ داری نبھانے کیلئے جدید حفاظتی پوشاک اور سازوسامان سے لیس ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: