دبئی کا نئے سال کے موقع پر جشن منانے کے اصولوں کا اعلان

دبئی کا نئے سال کے موقع پر جشن منانے کے اصولوں کا اعلان

27 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے ہفتے کے روز ایک اجلاس کے بعد نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے لئے احتیاطی تدابیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس اجلاس کی صدارت شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ نجی سماجی اور خاندانی اجتماعات کو 30 افراد تک محدود ہونا چاہئے جہاں مناسب معاشرتی فاصلاتی اقدامات کئے جائیں۔ معاشرتی دوری کو یقینی بنانے کے لئے جگہ کا حساب لگانا چاہئے تاکہ تقریب میں شریک ہر فرد کی جگہ کم از کم 4 مربع میٹر ہو۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے میزبان مجلس کے لئے 50،000 درہم اور فی شرکاء 15،000 درہم کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 60 سال سے زائد یا دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو تقریبات میں شرکت نا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں تمام شرکاء پر ماسک اور دیگر کوویڈ19 ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: