دبئی: فائزر ویکسین بوسٹر شاٹس حاصل کرنے کے لیے رہنمائی

دبئی: فائزر ویکسین بوسٹر شاٹس حاصل کرنے کے لیے رہنمائی


براعظموں کے 108 ممالک میں کوویڈ19 کی اومیکرون قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے بار بار بوسٹر ویکسین کی خوراک کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ 

 

 مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بوسٹر خوراک کوویڈ19 کے خلاف قوت مدافعت/اینٹی باڈی کی سطح کو کئی گنا بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ بوسٹر وائرس سے لڑنے والے اینٹی باڈیز تیار کرتے ہیں جو اومیکرون کی مختلف قسم سے بھی نمٹنے کے قابل ہیں۔ 

 

 دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے پیر کو ایک مددگار چارٹ جاری کیا جس میں مختلف ویکسین لگوانے والوں کے لئے فائزر بوسٹر لگوانے کی تفصیل دی گئی ہے۔

 

اس چارٹ کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے جن افراد نے فائزر، اسٹرازنیکا، موڈرنا، سپوتنک کی دو خوراکیں یا فائزر اور اسٹرازنیکا کی ایک ایک (یعنی کل دو خوراکیں) لی ہیں اور دوسری خوراک لئےچھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے تو انہیں ایک فائزر بوسٹر خوراک لیناہو گی۔ اس کے علاوہ 18 سال یا اس سے زائد عمر جن افراد نے جے&جے کی ایک خوراک لی ہے انہیں فائزر کی ایک بوسٹر خوراک لینا ہو گی۔ جنہوں نے سائنوفارم یا سائنوویک کی دو خوراکیں لی ہیں انہیں فائزر کی دو بوسٹر خوراکیں لینا ہوں گی۔  


یہ مضمون شئیر کریں: