دبئی پولیس کی ساحل سمندر پر جانے والوں کے لئے ہدایات

دبئی پولیس کی ساحل سمندر پر جانے والوں کے لئے ہدایات

25اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی پولیس نے ساحل سمندر تک جانے والے اپنے رہائشیوں کی حفاظت کے سلسلے میں کئی ہدایات جاری کی ہیں۔ اپنی حالیہ ٹویٹ میں دبئی پولیس نے امارات کے ساحلوں پر آنے والے زائرین پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین کو ہمیشہ ماسک پہننا چاہئے اور ساحل پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے۔

مزید برآں دبئی پولیس نے کہا ہے کہ ایک ہی خاندان کے افراد کے علاوہ پانچ سے زیادہ افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: