دبئی میں قائم کیرئیر ایمریٹس ایئرلائن نے کوویڈ19 کی نئی قسم اومیکرون کی وجہ سے نئی عالمی سفری پابندیوں کے بعد تازہ سفری اپڈیٹس جاری کی ہیں۔
اپنی ویب سائٹ پر، ایئر لائن نے مسافروں کے لیے دو سفری اپڈیٹس پوسٹ کی ہیں جو سنگاپور اور برطانیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی پابندیوں سے متعلق ہیں:
'27 نومبر 2021 کو مقامی وقت کے مطابق رات 11:59 بجے سے، سنگاپور ان مسافروں کو داخلے یا ٹرانزٹ/منتقلی کی اجازت نہیں دے گا جن کی سفری تاریخ (بشمول ٹرانزٹ) درج ذیل ممالک سے سنگاپور کے لیے روانگی سے پہلے گزشتہ 14 دنوں میں ہے:
بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، موزمبیق، نمیبیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے۔
اس میں طویل مدتی پاس ہولڈرز، قلیل مدتی مسافر اور وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہوں نے سنگاپور میں داخلے کے لیے پیشگی اجازت حاصل کی تھی۔
- سنگاپور کے شہری اور سنگاپور کے مستقل رہائشی مستثنیٰ ہیں۔
ایئر لائن نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹکٹ بک کروانے سے پہلے سفری ضوابط چیک کر لیں کیونکہ ان میں آئے روز تبدیلی ہو رہی ہے۔
متاثرہ مسافروں کو ری بکنگ کے اختیارات کے لیے اپنے متعلقہ ٹریول ایجنٹس یا ایمریٹس کال سینٹرز سے رابطہ کرنا چاہیے۔
برطانیہ کا سفر
26 نومبر 2021 کی دوپہر سے، برطانیہ نے درج ذیل ممالک کو اپنی سفری سرخ فہرست میں شامل کیا ہے:
جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، لیسوتھو، ایسواتینی، زمبابوے اور نمیبیا۔ وہ مسافر جو برطانیہ پہنچنے سے پہلے 10 دنوں میں ان ممالک یا خطوں میں رہے ہیں انہیں برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ:
- برطانوی یا آئرش نیشنل ہیں۔
- برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھتے ہیں۔
یہ اُن مسافروں پر لاگو نہیں ہوتا جو ائیرپورٹ پر ٹھہرے ہوئے ہیں اور صرف پروازیں بدلتے ہوئے ان میں سے کسی بھی ملک سے گزرے ہیں۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
انگلینڈ:
28 نومبر کو صبح 4 بجے سے انگلینڈ پہنچنے والے مسافروں کو 10 دنوں کے لیے حکومت سے منظور شدہ ہوٹل قرنطینہ کی سہولت کی بکنگ اور ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
وہ مسافر جو ان ممالک میں پچھلے 10 دنوں کے اندر ہیں اور 26 نومبر سے 28 نومبر (صبح 4 بجے) کے درمیان پہنچ رہے ہیں، انہیں 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ کرنا چاہیے اور دوسرے اور آٹھویں دن این ایچ ایس پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہیے، چاہے وہ پہلے ہی لیٹرل فلو ٹیسٹ کی بکنگ کروا چکے ہوں۔
اسکاٹ لینڈ:
27 نومبر (صبھ 4 بجے) سے اسکاٹ لینڈ پہنچنے والے مسافروں کو 10 دنوں کے لیے حکومت سے منظور شدہ ہوٹل پر قرنطینہ کی سہولت کی بکنگ اور ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
وہ مسافر جو ان ممالک میں پچھلے 10 دنوں کے اندر ہیں اور 26 نومبر سے 27 نومبر (صبح 4 بجے) کے درمیان پہنچ رہے ہیں، انہیں 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ کرنا چاہیے اور انہیں دوسرے اور آٹھویں دن این ایچ ایس پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہیے، چاہے وہ پہلے ہی لیٹرل فلو ٹیسٹ کی بکنگ کروا چکے ہوں۔