دبئی آنے والے سیاحوں اور مسافروں کے لئے ٹیسٹنگ کے لئے ہدایات

دبئی آنے والے سیاحوں اور مسافروں کے لئے ٹیسٹنگ کے لئے ہدایات

16 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) جی سی سی ممالک کے مسافر اب دبئی پہنچ کر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ ، برطانیہ اور جرمنی سے آنے والوں کے لئے بھی سفری قوانین میں نرمی کی گئی تھی۔دبئی جانے والی پرواز سے قبل تقریبا 105 ممالک کے سیاحوں کو منفی کورونا وائرس ٹیسٹ دکھانے کی ضرورت ہے۔ایس ایم ایس اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیے جائیں گے اور روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ 96 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

قبل از پرواز پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت سے صرف چھ ممالک مستثنیٰ ہیں۔ خلیجی ممالک سعودی عرب ، کویت ، بحرین اور عمان کے مسافروں کو پرواز سے پہلے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور جرمنی کو پچھلے ماہ اس ضرورت سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ 

دبئی سے واپس جانے والے سیاحوں کو صرف اسی صورت میں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی جب وہ ٹیسٹ اس ملک کی ضرورت ہو جہاں وہ جا رہے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: