01 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) کمرشل کمپلائن اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے مختلف کھلی منڈیوں اور کاروباری مراکز میں فیلڈ معائنہ کیا جس میں کوویڈ19 سے متعلقہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر پانچ اداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور تین کو وارننگ جاری کی گئی۔
یہ جرمانے ملازمین کے ماسک نا پہننے پر جاری کئے گئے ہیں جبکہ سماجی فاصلہ کا خیال نا رکھنے پر وارننگ جاری کی گئی۔ جن کاروباری اداروں نے کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی ان کا تعلق تھوک فروشی، ٹیسکٹائل، مکینک اور دیگر کاروباروں سے تھا۔
مجموعی طور پر ان دوروں مین یہ بات سامنے آئی کہ 680 دکانیں اور ادارے احتیاطی تدابیر کی مکمل تعمیل کرتے ہیں۔ دبئی اکانومی نے ہر ایک سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور اس حوالے سے امارات کی معیشت کو آگے بڑھنے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔ اخبردار کیا گیا کہ کوویڈ19 احتیاطوں کی کسی بھی خلاف ورزی پر۔سخت ست سخت سزا دی جائے گی۔