دبئی اکانومی کا کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر عمل نا کرنے پر 18 اداروں کو جرمانہ جبکہ 12 کو وارننگ جاری

دبئی اکانومی کا کوویڈ19 احتیاطی تدابیر پر عمل نا کرنے پر 18 اداروں کو جرمانہ جبکہ 12 کو وارننگ جاری

29 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی اکانومی میں کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سیکٹر کی فیلڈ انسپیکشن ٹیموں نے گذشتہ روز امارات میں 755 دورے کیے تاکہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

 کل کے دوروں کے دوران، دبئی کی اکانومی نے 18 کاروباری اداروں پر جرمانہ عائد کیا جبکہ ان میں سے 6 کا تعلق ریٹیل سیکٹر ، دو کا ریڈی میڈ گارمنٹس ، چار کا ٹیکسٹائل جبکہ باقیوں کا پرفیوم ، موبائل فون ، الیکٹرانکس اور کمپیوٹرز کے کاروبار سے تھا۔ دبئی اسپورٹس کونسل کے تعاون سے دو خلاف ورزی کرنے والے جموں پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

انسپکٹرز نے مختلف اداروں میں سے 16 کو ماسک نا پہننے اور دو کو جسمانی فاصلہ نا رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق جسمانی فاصلاتی اسٹیکرز نہ لگانے پر 12 تجارتی اداروں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ 

 دبئی اکانومی نے سب سے اپیل بھی کی کہ وہ ایپل ، گوگل ، اور ہواوئ اسٹورز پر دستیاب دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے احتیاطی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی اطلاع دیں یا اس نمبر 600545555 پر کال کرکے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: