بریکنگ: متحدہ عرب امارات نے بھارت سے پروازیں معطل کردیں

" بھارت سے امارات، بھارت کرونا وائرس کیسز، امارات اور بھارت کرونا، امارات سفری پابندیاں کوویڈ19 "

بھارت مین بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باعث، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے بھارت سے آنے والی قومی اور بین الاقوامی کیریئر کے لئے تمام اندرون ملک پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ 

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ سفری پابندی میں متحدہ عرب امارات آنے اور ہندوستان جانے والی ٹرانزٹ پروازوں کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر شامل ہیں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے دوسرے ممالک کے راستے امارات آنے والے افراد کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہفتہ 24 اپریل 2021 رات 12 بجے سے پہلے دوسرے ملک میں قیام کی مدت 14 دن سے کم نا ہو جبکہ یہ تقاضا 10 دن کے لئے ہے جس میں ضرورت کے مطابق توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کارگو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ جی سی اے اے نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی مشنوں ، سرکاری وفود ، کاروباری افراد کے طیاروں اور گولڈن رہائشی ہولڈروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے بشرطیکہ وہ تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کریں جس میں لازمی طور پر دس دن قرنطینہ، پی سی آر ٹیسٹ اور امارات داخلے کے چوتھے اور آٹھوین روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا شامل ہے۔

 فیصلے کے مطابق ، پی سی آر ٹیسٹ کی مدت 72 گھنٹوں سے کم کر 48 گھنٹے کردی گئی ہے جبکہ صرف کیو آر کوڈ کی حامل تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے جاری کردہ ٹیسٹ قبول کئے جائیں گے۔


یہ مضمون شئیر کریں: