بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات کی پروازیں دوبارہ شروع، ائیر لائنز

بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات کی پروازیں دوبارہ شروع، ائیر لائنز

 امارات نے بنگلہ دیش کو تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات کی عدم دستیابی سے متاثرہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ 

 

 بنگلہ دیش میں پھنسے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے یہ اچھی خبر ہے کہ ایئر لائنز نے ڈھاکہ سے ابوظہبی اور دبئی کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے رہائشی اگست میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پروازوں کی پابندیاں ہٹانے کے باوجود پھنسے ہوئے تھے کیونکہ ان کے ملک کے ہوائی اڈوں میں تیز رفتار کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات موجود نہیں تھیں۔

 

 دبئی میں قائم ایمریٹس اور ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز نے ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھاکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ امارات نے بنگلہ دیش کو تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات کی عدم دستیابی سے متاثرہ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ 

 

اتحاد ائیرویز نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ڈھاکہ اور ابوظہبی کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع ہوچکی ہیں جبکہ بعض ممالک پر ابھی بھی پابندیاں عائد ہیں۔ اگر آپ کی آخری منزل ابو ظہبی ہے تو آئی سی اے ایپ یا ویب سائٹ ذریعے رجسٹر ہوں۔ اگر آپ ٹرانزٹ ویزہ رکھتے ہیں یا آپ متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں تو پھر یہ آپ پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

 

ایمریٹس نے پوسٹ کیا کہ دبئی جانے والے مسافروں کے لیے نائیجیریا اور زیمبیا سے ان کی آخری منزل کے طور پر سفر فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کے ائیرپورٹ پر تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

 

 متحدہ عرب امارات کے حکام نے بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے رہائشیوں کی واپسی کے لیے بعض قوانین میں نرمی کی تھی۔ تاہم ، مسافروں کو لازمی طور پر ایئرپورٹ پر روانگی کے چھ گھنٹے کے اندر کئے گئے ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا ہو گا۔

 

 بہت سارے بنگلہ دیشی شہری جو متحدہ عرب امارات کسی تیسرے ملک کے سہارے امارات آ رہے ہیں جہاں وہ قرنطینہ کی مدت گزارتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: