ڈبلیو ایچ او: دس ہفتوں میں، اومیکرون سے کووِڈ کے کیسز میں اضافہ

اومیکرون کیسز عالمی خطرہ، عالمی ادارہ صحت اومیکرون بریفنگ، اومیکرون 2022


ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ نے منگل کو کہا ہے کہ 10 ہفتے قبل اومیکرون قسم کی پہلی بار شناخت ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس کے 90 ملین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ کوویڈ19 کے پہلے سال 2020 کے تمام سالوں سے زیادہ ہے۔ 

 

 ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانون گیبریئس نے متنبہ کیا ہے کہ اومیکرون کو ہلکا نہیں سمجھنا چاہئے حالانکہ پہلے کی مختلف اقسام کے مقابلے میں اومیکرون کم خطرناک ہے۔

 

انہوں نے کوویڈ19 کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمیں تشویش ہے کہ کچھ ممالک میں ایک بیانیہ عام ہو رہا ہے کہ کہ ویکسین کی وجہ سے اور اومیکرون کی زیادہ منتقلی اور کم شدت کی وجہ سے اس کی ٹرانسمیشن کو روکنا اب ممکن نہیں ہے اور ضروری بھی نہیں ہے۔ 

 

 انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے ہمت ہارنا یا جیت کا اعلان کرنا قبل از وقت ہے۔ یہ وائرس خطرناک ہے اور یہ بہت جلد پھیل رہا ہے

 

 ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا بھر میں اس کے چھ میں سے چار خطوں میں اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ اور ہالینڈ سمیت کئی یورپی ممالک نے لاک ڈاؤن کے اقدامات میں نرمی شروع کردی ہے۔ فن لینڈ اس ماہ اپنی کوویڈ19 پابندیاں ختم کردے گا۔ 

 

 منگل کے روز، ڈنمارک کی حکومت نے کوویڈ سے متعلق اکثر پابندیوں کو ختم کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اب کووِڈ19 کو معاشرتی طور پر ایک اہم بیماری نہیں سمجھتے ہیں۔ 

 

 ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی امور کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ ویکسینیشن کی شرح زیادہ رکھنے والے ممالک کے پاس اس بارے میں "زیادہ آپشن" ہیں کہ آیا پابندیوں میں نرمی کی جائے یا نہیں لیکن انہیں اپنی موجودہ آبادی، آبادی میں قوت مدافعت اور ہیلتھ سسٹم جیسے عوامل کا جائزہ لینا چاہیے۔ 

 

مختلف ممالک کی حکومتوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو خود کو دیکھنا ہو گا، یہ جاننا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑا ہے اور اس کے لئے کیا بہتر ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دوسرے ممالک کیا کر رہے ہیں۔ لیکن براہ کرم آنکھیں بند کرکے دوسرے ممالک کو فالو نا کریں۔

 

انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ سیاسی دباؤ کے نتیجے میں کچھ ممالک وقت سے پہلے کھل جائیں گے اور اس کے نتیجے میں غیر ضروری منتقلی، غیر ضروری شدید بیماری اور غیر ضروری اموات ہوں گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: