بلومبرگ کی کوویڈ درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر آٹھویں پوزیشن، عرب دنیا میں پہلا نمبر، سرکاری میڈیا بریفنگ

عرب امارات کوویڈ19 کارکردگی، متحدہ عرب امارات بلومبرک انڈیکس رینکنگ، عرب امارات عرب ممالک میں پہلے نمبر پر، عرب امارات دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر، عرب امارات کوویڈ19 رینکنگ

متحدہ عرب امارات کوویڈ19 کے دوران اس سے نمٹنے اور انتظام کے لحاظ سے عالمی سطح پر آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے اور بلومبرگ انڈیکس کے مطابق عرب ممالک میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات سرکردہ بڑے ممالک جیسے چین، فن لینڈ، ڈنمارک، کینیڈا اور سوئزرلینڈ سے آگے ہے اور پچھلی رینکنگ کے مطابق اس کے انڈیکس میں تین نمبروں کا اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں لچکدارا اسکور 69.7 ہے جس میں یہ سب دیکھاجاتا ہے کہ ملک وبائی مرض سے کس طرح نمٹ رہا ہے، کس حد تک ٹیسٹنگ اور ویکسن مہم جاری ہے، پابندیوں سے معاشرے کی آزادی کتنا متاثر ہوئی ہے اور شرح اموات وغیرہ کتنی ہے۔ 

 متحدہ عرب امارات حکومت کی کرونا وائرد کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران ، نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سیف ال دھہری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ اعلی درجے کی درجہ بندی حاصل کی ہے۔ قومی مقاصد کے حصول میں قومی کوویڈ19 مہم کی کامیابی متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کی نشاندہی کرتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 10 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں ہر 100 افراد کے لئے 104.51 خوراک کی تقسیم کی شرح سے دی جا رہی ہیں جبکہ 43 ملین سے زائد کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

 


یہ مضمون شئیر کریں: