سیہا کے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی نے بچوں کےعالمی دن 20 نومبر کے موقع پر اپنے پیڈیاٹرک ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی توسیع اور اس کی تزئین و آرائش کی ہے۔
بچوں کے لیے موزوں تزئین و آرائش میں محکمہ کے لیے ایک وقف شدہ داخلی راستہ شامل کیا گیا ہے جس کی دیواریں آرٹ ورکس سے ڈھکی ہوئی ہیں تاکہ بچوں کو اچھا محسوس ہو سکے۔
شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نوال الکعبی نے کہا ہے کہ ہمارے آدھے سے زیادہ بچوں کے داخلے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے آتے ہیں اور اپنے مریضوں کی عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نہ صرف غیر معمولی دیکھ بھال فراہم کرنا چاہتے تھے بلکہ بچوں کو محفوظ اور پرسکون ماحول میں طبی سہولت بھی فراہم کرنا چاہتے تھے۔
شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کا پیڈیاٹرک ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے جس میں 21 انفرادی کمرے، 11 بورڈ سے تصدیق شدہ پیڈیاٹریشنز اور پیڈیاٹرک ایمرجنسی فزیشنز، نیز 16 خصوصی رجسٹرڈ نرسیں ہیں جبکہ اس کے علاوہ صحت کے پیشہ ور افراد، منتظمین اور مریض کے تجربے کی ٹیمیں ہیں۔ یہ 16 سال کی عمر تک کے بچوں اور نوعمروں کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔
محکمہ ہر سال 60 ہزار سے زیادہ بچوں کا علاج کرتا ہے۔ یہ چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کسی سنگین یا جان لیوا بیماری یا چوٹ میں مبتلا نوجوانوں کی مدد کے لیے کھلا ہے۔