بھارت، پاکستان، چار دیگر ممالک سے پھنسے ہوئے رہائشیوں کو واپس امارات داخلے کی اجازت

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، مسافر ، سفر ، پابندیاں ، استثنیٰ ، بھارت ، پاکستان ، سریلنکا ، نیپال ، نائجیریا ، یوگنڈا ، پروازیں ، ویکسین ، ویکسینیشن ، ویکسینیٹڈ

متحدہ عرب امارات کے بہت سے رہائشی کچھ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے مسافروں کا داخلہ معطل تھا، اب یہ رہائشی امارات واپس آسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے جائز رہائشی ویزوں والے غیر ملکیوں کو 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو سفر سے کم از کم 14 دن پہلے دوسری ویکسین کی خوراک حاصل کرنی ہوگی اور ایک سرٹیفکیٹ پاس رکھنا ہوگا جو ویکسینیشن کے ثبوت کے طور پہ استعمال ہوگا۔ یہ استثنیٰ بھارت، پاکستان، سری لنکا، نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے مسافروں پر لاگو ہوتا ہے۔

 

مزید برآں اہم شعبوں سے ویکسینیٹڈ اور ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو بھی داخلے کی اجازت ہے۔ ان میں متحدہ عرب امارات میں ملازم صحت کے کارکن: ڈاکٹر، نرسیں اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ بھی واپس آسکتے ہیں۔ طلبہ، وفاقی اور مقامی سرکاری اداروں میں ملازم افراد اور متحدہ عرب امارات میں طبی علاج کروانے والے دیگر مستثنیٰ زمرے میں شامل ہیں۔

 

ٹرانزٹ مسافروں کے لئے سفر بھی دوبارہ شروع ہوگا۔ بشرطیکہ انہوں نے روانگی کے وقت سے 72 گھنٹوں قبل پی سی آر ٹیسٹ لیا ہو۔ متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈے ٹرانزٹ مسافروں کے لئے خصوصی لاؤنج مختص کریں گے۔ اس سے پہلے اعلان کردہ دیگر تمام استثنیٰ گروہوں پر اب بھی پابندیاں لاگو نہیں ہوتیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ دار شامل ہیں۔ سفارت کار؛ ایکسپو 2020 شرکاء؛ گولڈن ویزا ہولڈرز؛ اور پروازوں کے عملے بھی شامل ہیں.

 

خلیج ٹائمز (Khaleej Times)



یہ مضمون شئیر کریں: