22 جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں آذربائیجان کو 11 میٹرک ٹن طبی امداد پر مشتمل امدادی طیارہ بھیجا گیا جس پر آزربائیجان کے سفیر ماہر علیئیو نے امارات کا شکریہ ادا کیا۔ امارات کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ امداد تقریبا 11 ہزار طبی پروفیشنلز کی مدد کرے گی جو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔
علیئیو نے کہا کہ کوویڈ19 پر قابو پانے کا واحد راستہ دنیا کی اقوام میں یکجہتی اور باہمی تعاون ہے۔ اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر ڈینا اسف نے بھی متحدہ عرب امارات کی تعریف کی کہ وہ کوویڈ19 کے نقصانات سے بچانے کے لئے انسانیت پسند اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 67 ممالک کو 956 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کی ہے جبکہ اس امداد سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 46 ہزار سے زائد پروفیشنل طبی ورکرز کو مدد فراہم ہوئی ہے۔