ایمیریٹس ائیرلائنز کی جانب سے جمعہ کو برطانیہ سے دبئی سفر سے متعلقہ تازہ ترین قواعد جاری کئے گئے ہیں۔ یہ قوائد برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو امبر لسٹ میں شامل کرنے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔
دبئی سے برطانیہ جانے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی طور پر منفی کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جو کہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل ہونا چاہیے۔ یہ سرٹیفکیٹ ریورس ٹرانسکرپشن پولیمریز چین ری ایکشن (آر ٹی پی سی آر) ٹیسٹ ہونا چاہیے۔
متحدہ عرب امارات کے تازہ ترین سفری قواعد جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔
یہاں یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ایمیریٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این ایچ ایس کوویڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ برطانیہ سے سفر کے لیے قبول نہیں کیے جاتے ہیں۔ دیگر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ بشمول اینٹی باڈی ٹیسٹ اور ہوم ٹیسٹنگ کٹس بھی دبئی میں قبول نہیں ہوتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے استثنی
متحدہ عرب امارات کے شہری جو یرطانیہ سے دبئ کا سفر کر رہے ہیں، ان کو روانگی سے قبل کوویڈ19 ٹیسٹ کی شرائط سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن دبئی پہنچنے پر ان کو پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
خلیج ٹائمز (Khaleej Times)