ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسیکیوشن آفس نے کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نا کرنے پر 8 افراد کی نظربندی کا حکم دے دیا

ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسیکیوشن آفس نے کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نا کرنے پر 8 افراد کی نظربندی کا حکم دے دیا

20 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) فیڈرل پبلک پراسیکیوشن میں قائم ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسیکیوشن آفس ، ای سی پی او نے متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شادی کی تقریبات کی میزبانی کرنے والے آٹھ افراد کے لئے نظر بندی کا حکم جاری کیا ہے جبکہ شادی کی ان تقریبات میں کوویڈ19 کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہمانوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔

 ای سی پی او نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، ابو ظہبی پولیس جی ایچ کیو اور راس الخیمہ پولیس جی ایچ کیو نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے بغیر شادی کی پارٹیوں کی میزبانی کرنے والے آٹھ افراد کو نظربند کرنے کا حکم جاری کیا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ان آٹھوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور انھیں زیر حراست بھی رکھا گیا ہے۔ ای سی پی او نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ سرکاری حکام کے جاری کردہ قوانین و ضوابط کی پابندی کریں۔






یہ مضمون شئیر کریں: