03 جون 2020: (جنرل رپورٹر) امارات ڈپلومیٹک اکیڈمی (ای ڈی اے) نے پرنس سعود الفیصل انسٹیٹیوٹ برائے ڈپلومیٹک اسٹڈیز، آئی ڈی ایس کے تعاون سے "کرائسس مینیجمنٹ میں ڈپلومیسی کا کردار" کے عنوان سے ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائیندہ سفیر عبداللہ وائے المولیمی نے ورکشاپ کے آغاز سے پہلے کلیدی خطبہ پیش کیا، جس میں سعودی عرب میں امارات کے سفیر، شیخ شاخوت بن نہیان نے بھی شرکت کی۔
اس وکشاپ میں پلاننگ اور کرائسس مینیجمنٹ کے تین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرانوں کے کردار کو کم کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور ڈپلومیسی کے کردار پر غور کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ اس ورکشاپ میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور سعودیہ عرب کے ملازمین کے ایک گروپ کے ساتھ، دونوں اداروں کے متعدد طلباء نے سیشن میں شرکت کی۔