20 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) حضرموت میں امارات ریڈ کریسنٹ ، ای آر سی کے ذریعہ چلائے جانے والے موبائل کلینک کی جانب سےحضرموت کے رہائشیوں کو مفت طبی خدمات کی فراہمی پورے سال سے جاری ہے۔ اماراتی میڈیکل ٹیم دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں ایسے مریضوں کا طبی معائنے کر رہی ہے جس میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مقامی افراد کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اماراتی ٹیم کی جانب سے مفت طبی مشاورت اور صحت سے متعلق شعور و آگاہی کے لئے اشتہار بھی تقسیم کئے گئے۔