اتحاد نے عالمی سطح پر 'ویریفائیڈ ٹو فلائی' نامی نئے قدم کا اطلاق کر دیا

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، اتحاد ، ایئرلائنز ، آسان ، تصدیق ، ویکسین ، وباء ، حفاظت ، عالمی ، سروس

اتحاد ایئر ویز کے ’’ ویریفائیڈ ٹو فلائی ‘‘ اقدام سے مسافروں کو ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے اپنے کورونا وائرس سفری دستاویزات کی توثیق کرنے کا موقع ملتا ہے جس سے کوویڈ19 کے دوران سفر آسان ہوجاتا ہے۔

 

 اس سروس کو اتحاد ائیرویز کی جانب سے عالمی سطح پر متعارف کروایا گیا ہے۔ مسافر اتحاد ایئر لائن کی ویب سائٹ ملاحظہ کرکے اس سروس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

 

 مسافروں کو ویب سائٹ پر "مینج مائی بکنگ" آئیکن پر کلک کرنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان سے سفری معلومات اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے کو کہا جائے گا۔ مسافر پیغامات وصول کریں گے ، ان کی تصدیق کریں گے کہ انہیں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ضروریات کے مطابق سفر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

 

 منظوری ملنے کے بعد ، ائیرہورات پر مسافر فاسٹ چیک ان سروسز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اس سروس کا آغاز جون میں شروع کیا گیا تھا جس میں وسیع کامیابی ملی۔ اس نے مسافروں کو سفر کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد فراہم کی اور سب کو ایک آسان حل مل گیا۔

 

 اتحاد ائیرویز نے میڈیا واضح کیا کہ مسافروں کا ڈیٹا ایئر لائن کے پاس ہے اور اس میں کوئی تیسرا فریق یا ادارہ شامل نہیں ہے۔ اتحاد ائیرویز نے بتایا کہ یہ ہمارے صارفین کی رازداری کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: