02 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی قومی ائیرلائن اتحاد ائیرویز نے امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ مل کر حکومت سے ملنے والی انسانی امداد کو 54 مقامات تک پہنچایا ہے۔ اب تک اتحاد ائیرویز کی جانب سے 10 مقامات پر متحدہ عرب امارات کے 106 امدادی چارٹر چلائے جا چکے ہیں نیز پوری دنیا میں انسداد کوویڈ19 کے لئے میڈیکل اور فوڈ ایڈ کی ترسیل میں بھی اس نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
بین الاقوامی اتحاد ایوی ایشن گروپ کے سینئیر نائب صدر، احمد الکوبیسی نے کہا ہے کہ یہ اتحاد کے لئے فخر کی بات ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے مشن کی مدد کریں۔ یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا اور رواداری کی گواہی دی اور ہمیں اس کی تعلیم شیخ زید بن سلطان النہیان مرحوم نے دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اتحاد ائیرویز نے متحدہ عرب امارات کی آدھے سے زیادہ انسانی پروازیں چلائیں اور ہم ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس خصوصی منصوبے کے لئے سہولت فراہم کی