اتحاد ایئر ویز کا عالمی سطح پر کوویڈ19 انشورنس کا آغاز

اتحاد ایئر ویز کا عالمی سطح پر کوویڈ19 انشورنس کا آغاز

08 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) اتحاد ایئرویز نے عالمی فلاح و بہبود کے لئے کوویڈ19 انشورنس متعارف کروا دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ، انشورنس میں 14 دن تک مثبت تشخیص کی صورت میں یورو 150،000 تک کے طبی اخراجات اور روزانہ 100 یورو تک کے اخراجات شامل ہوں گے۔ اتحاد ایئر ویز کے سینئر نائب صدر سیلز اینڈ ڈسٹری-بیوشن ، ڈنک بیورو نے کہا ہے کہ ہمارے مہمانوں اور ملازمین کی حفاظت ، صحت ، اور فلاح و بہبود پرواز کے دوران اور اس سے آگے بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

یہ اینشورینس پالیسی نا صرف سفر کرنے کے لئے اعتماد پیدا کرے گی بلکہ اپنے مہمانوں کو بھی یقین دلائے گی کہ ہم انہیں محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں جب زیادہ ممالک نے سرحدیں کھول دی ہیں ہم اپنے مہمانوں کے لئے پریشانی سے دور ہر ممکن حد تک آسان سفر بنا رہے ہیں۔ تمام اتحاد کے ٹکٹوں میں اب سے 31 دسمبر 2020 کے درمیان سفر کرنے میں کوویڈ19 انشورنس شامل ہوگی۔ پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ موجودہ بکنگ والے مہمان خود بخود اس پروگرام میں اندراج ہوں گے۔ سفر کے پہلے دن سے 31 دن تک یہ انشورنس معتبر رہے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: