02 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مختلف اقدامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا کہ جن کی مدد سے کورونا وائرس سے صحتیابی کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔
اس میں کوویڈ19 کی وجہ سے عائد پابندیوں کو آہستہ آہستہ کم کرنے اور ایک تنظیمی ڈھانچے کے منصوبے کا مقصد بھی شامل کیا گیا جس کا مقصد اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کے اسٹریٹجک مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ یہ تبادلہ خیال 2020 میں ہونے والء بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تیسری میٹنگ کے دوران ہوا جبکہ یہ میٹنگ وڈیو کانفرنس کے زریعے منعقد کی گئی، جس کی صدارت آئی سی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین علی محمد الشمسی نے کی اور بورڈ کے ممبران نے اس میں شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز پر المشمسی کی جانب سے تارکین وطن کو وطن واپس لانے کے پروگرام کی تعریف کی نیز اتھارٹی کی جانب سے اس وبائی مرض کے دوران سہولیات فراہم کرنے پر بھی سراہا۔ اجلاس کے اختتام پر الشمسی نے بورڈ ممبران کو ہدایت کی کہ وہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں اور یسے اقدامات کا آغاز کریں جو متعلقہ سرکاری پروگراموں اور منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں۔