اماراتی مدرز ڈے: متحدہ عرب امارات کی فرنٹ لائنر ڈاکٹر اور چھ بچوں کی ماں کی کوویڈ کے خلاف کامیاب جنگ

اماراتی مدرز ڈے: متحدہ عرب امارات کی فرنٹ لائنر ڈاکٹر اور چھ بچوں کی ماں کی کوویڈ کے خلاف کامیاب جنگ


 ڈاکٹر اومنیات الحجیری جیسے فرنٹ لائن ہیرو کوویڈ19 کے خلاف متحدہ عرب امارات کی لڑائی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 

 

کورونا کے آغاز کے بعد سے ہی انہوں نے اس وباء پر قابو پانے کے لئے موثر طریقوں سے پردے کے پیچھے سے کام کیا اور چھ بچوں کی ماں ہونے کے باجوود زبردست کردار ادا کیا ہے۔

 

 اماراتی مدرز ڈے کے موقع پر، ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر میں کمیونٹی ہیلتھ سیکٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ وہ کس طرح ہیلتھ کئیر سروسز میں شامل ہوئیں اور کورونا وائرس سے اب تک کے سفر کے دوران درپیش چیلنجز کا کیسے مقابلہ کیا۔ انہوں نے خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں ہمیشہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ میں اپنے دادا دادی سے بہت منسلک تھی اور میں نے ان سب کو طبی وجوہات کی بنا پر کھو دیا جن سے میرا خیال تھا کہ ان کو بچایا جا سکتا تھا۔ میں دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا چاہتی تھی اور انہیں اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے میں مدد کرنا چاہتی تھی۔

 

 مجھے یہ بھی یقین ہے کہ یہ وہ ثقافت تھی جس میں میری پرورش ہوئی تھی جس نے مجھے ہیلتھ کئیر میں کیریئر بنانے کے لئے واقعی متاثر کیا۔ اماراتی ثقافت احترام، مہربانی، خدمت اور محنت کی اقدار پر مشتمل ہے۔ ہمدردی کے فطری احساس کے ساتھ، میں نے محسوس کیا کہ یہ میرے لیے فطری ہے کہ میں طب کا مطالعہ کروں اور اپنی کمیونٹی کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کروں۔ 

 

کورونا کے آغاز سے ہی، ڈاکٹر اومینیات الحجیری نے اپنے تمام طبی تجربے اور مہارت کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا تھا۔ 

 

 انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی وبائی مرض کا پتہ چلا تو اس کے اثرات کو بڑے پیمانے پر کمیونٹی پر رکھنا اہم تھا۔ ہماری کمیونٹی کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اولین ترجیح تھی۔ متحدہ عرب امارات میں پہلا کیس آنے سے پہلے ہی رسپانس پلانز اور پروٹوکول بنائے گئے تھے۔

 

 

 ڈاکٹر اومینیات الحجیری نے بتایا کہ ابوظہبی میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملی۔ پلیٹ فارم نے کوویڈ19 کے سیکڑوں ہزاروں کیسز کو انکیوبیٹ کیا، اور قرنطینہ اور نگرانی کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ انفیکشنز کا پتہ چلا۔

 

مزید برآں، محکمہ صحت - ابوظہبی کے تعاون سے نافذ کئے گئے دیگر فعال اقدامات جیسے واٹس ایپ کے ذریعے ہوم آئسولیشن سروسز، کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز (ہوم ڈیلیوری۔ ادویات، پی سی آر ٹیسٹ اور گھر پر ویکسینیشن، اور ریموٹ کیئر پروگرام) جو کہ زیادہ خطرے والے افراد اور خصوصی گروپوں کے لئے خدمات کو یقینی بناتے ہیں، کو شروع کیا گیا۔

 

 

 کسی بھی ماں کے لیے، اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم کرنا مشکل ہو سکتا ہے اور جیسے ہی کورونا نے ہماری روزمرہ کی زندگی کو بدل دیا تو اس توازن کو قائم رکھنا اور بھی مشکل ہو گیا۔ 

 

اس کا اطلاق نہ صرف فرنٹ لائنرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز پر ہوتا ہے بلکہ تمام صنعتوں میں کام کرنے والی ماؤں پر ہوتا ہے۔

 

 ایک ماں اور فرنٹ لائنر ہونے کے ناطے، اس نے قوم کی بھلائی کے لیے طویل گھنٹے گزارے۔ 

 

ایک ماں کے طور پر، میرے لیے احساس جرم ناگزیر ہے کیوں کہ میں اپنے خاندان اور اپنے کام دونوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتی ہوں۔ جیسا کہ کورونا نے مجھ سے فرنٹ لائن پر رہنے اور اپنے خاندان سے دور وقت گزارنے کا تقاضا کیا تو میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو یاد دلایا کہ یہ وقت اور کوشش جو میں وقف کر رہی ہوں وہ ایک بڑی بھلائی کے لیے ہے اور یہی میرے معاشرے، برادری اور ملک کی بھلائی ہے، اور میرا خاندان اس کا حصہ ہے. 

 

انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض نے ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ میں اماراتی خواتین کی مضبوط شمولیت اور شرکت کو اجاگر کیا ہے۔ 

 

ڈاکٹر اومنیات الحجیری صحت عامہ، ذیابیطس، اینڈو کرائنولوجی اور میٹابولک امراض کے شعبوں کے ماہر ہیں اور انہوں نے ابوظہبی کے کئی ہسپتالوں میں بطور مشیر 20 سال گزارے ہیں۔

 

 طب میں کیریئر بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے اپنے پیغام کے بارے میں پوچھے جانے پر، ڈاکٹر اومنیات الحجیری نے مزید کہا کہ یہ سفر مشکل ہے۔ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کے لیے پوری لگن، محنت اور دوسروں کی خدمت کے عزم کی ضرورت ہے۔ تاہم، یہ جاننا کہ آپ اپنی کمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کی صحت کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ایک نعمت ہے۔ 

 

 ڈاکٹر اومنیات الحجیری نے کہا کہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں ہر ایک کا کردار ہے اور وہ ادویات کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے۔

Source: خلیج ٹائمز

 

Link:  https://www.khaleejtimes.com/health/uae-emirati-frontliner-overcomes-working-mom-guilt-to-serve-nation   


یہ مضمون شئیر کریں: