متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہ لوگ جنہوں نے کوویڈ19 ویکسین حاصل کی ہے یا کلینیکل ٹرائلز میں شرکت کی ہے وہی ملک میں منعقد پروگراموں اور سرگرمیوں میں شریک ہو سکتے ہیں جبکہ منفی کوویڈ19 پی سی آر رزلٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔ ضروری ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ہوا ہو اور الہوسن ایپ پر 'ای' نشان بھی ظاہر ہو۔
کوویڈ19 کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فریدہ نے کہا ہے کہ ان تقریبات میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، خاص طور پر چہرے پر ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ہدایات 6 جون سے نافذ العمل کی جائیں گی۔