20 جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی ایرووبیٹک ڈسپلے ٹیم، الفرسان 3 دن کے لئے اتوار 21 جون سے ملک کے متعدد اسپتالوں کے اعزاز میں آسمان پر نظر آئے گی۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈر کی جانب سے ملک بھر کی میڈیکل ٹیموں اور عملہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
اس ڈسپلے کا آغاز اتوار کو ابوظہبی میں الرحبہ ہسپتال، شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی، زید ملٹری ہسپتال، امارات ہیومینیٹریٹی ہسپتال سٹی، شیخ شاکباؤٹ میڈیکل سٹی اور العین ہسپتال میں شام 5:30 سے لے کر 6:30 تک اڑان کے زریعے ہو گا۔دوسرے دن الفرسان صبح 5:30 سے مدینت زید کے الدھفرا ہسپتال کے اوپر پرواز کرے گا۔
تیسرے دن ڈسپلے دبئی کے آسمان پر کویت ہسپتال کے ساتھ ساتھ شارجہ میں بھی نظر آئے گا۔اجمان میں وہ شیخ خلیفہ جنرل ہسپتال پر ہوں گے جبکہ ام القائین میں انہیں فیلڈ ہسپتال کے اوپر دیکھا جا سکے گا۔ راس الخیمہ میں ، ٹیم فیلڈ ہسپتال اور ابراہیم بن حماد عبید اللہ ہسپتال کے اوپر نظر آئے گا۔ خرفکخان میں ، وہ خورفکان اسپتال ، اور فوجیرہ میں فیلڈ ہسپتال اور مصافی اسپتال کے اوپر دیکھا جا سکے گا ۔ ان کی نمائش صبح 5:30 سے لیکر شام 6 بجے تک ہو گی۔