امارات نے دبئی آنے والے تمام افراد کے لئے ٹریول پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کر دی

امارات نے دبئی آنے والے تمام افراد کے لئے ٹریول پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کر دی

30 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) امارات نے دبئی آنے والے تمام افراد کے لئے اپنی سفری ضروریات کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ ایئر لائن کی سرکاری ویب سائٹ پر اس متعلق لکھا ہے کہ دبئی جانے والے تمام مسافروں کو روانگی سے 72 گھنٹے پہلے والے پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق یہ ہدایات بدھ کے روز دبئی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے نئے ہدایت نامہ کے مطابق ہے جس میں لکھا ہے کہ 31 جنوری 2021 سے ، کسی بھی مقام سے دبئی آنے والے تمام مسافروں (جی سی سی ممالک شامل ہیں) کو منفی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جو کہ روانہ ہونے کے وقت سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے ہونا چاہیے۔ تاہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو نئی سفری ضرورت سے استثنی حاصل ہے - لیکن دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ 

 مزید برآں ، بعض ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کو دبئی ائیرپورٹ پہنچنے پر دوسرا پی سی آر ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: