12 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی پہلی ریسپی ریٹر تیار کرنے والی فیکٹری، جو مئی میں العین میں قائم کی گئی اور 3 کروڑ یونٹس سے زیادہ سالانہ پیداواری صلاحیت رکھتی ہے، کو این95 ماسک تیار کرنے سے 2020 کے اختتام تک کے پہلے ہی آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔
سٹراٹا مینوفیکچرنگ کمپنی کے سی ای او اسماعیل علی عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے امارات میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو این95 ماسک فراہم کئے ہیں تاہم اب اماراتی اداروں کی طرف سے سال 2020 کے اختتام تک کے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس یومیہ نوے ہزار یونٹ تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ ہمارا عزم اپنے ملک سمیت دیگر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
متحدہ عرب امارات سے دیگر ممالک میں این95 ماسک کی برآمد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مقامی ضرورت کو پورا کرنا ہے تاہم بین الاقوامی طور پر بھی ہم ا سکا جائزہ لے رہے ہیں۔