امارات کی سوڈان کو انسداد کووڈ19 کے لئے 38 ٹن امداد کی فراہمی

امارات کی سوڈان کو انسداد کووڈ19 کے لئے 38 ٹن امداد کی فراہمی

 11 جون 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر خزانہ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی ہدایت پر 38 ٹن طبی امداد پر مشتمل اماراتی طیارہ سوڈان پہنچا۔ فلائی دبئی ہوائی جہاز کا پروفیسر صدیق توویر اور سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد محمد حمید الجنیبی نے وزارت کے مختلف عہدیداروں کے ہمراہ ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

سوڈان کے صدر، وزیر اعظم، سوویرین کونسل اور عبوری حکومت کی جانب سے، پروفیسر توویر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سوڈان کی کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کی۔ پروفیسر توویر نے فاونڈیشن کے کام کے زریعے، سوڈان کی مدد کے لئے شیخ ہمدان کی حمایت اور ذاتی دلچسپی کی بھی تعریف کی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سوڈان کو کورونا وائرس کے مقابلے کے لئے فراہم کی جانے والی کل امداد ملک میں وبائی بیماریوں سے لڑنے کے لئے کل عالمی امداد کا 54 ٹن یا 62 فیصد تھی۔



یہ مضمون شئیر کریں: