امارات کی کورونا سے بچاؤ کی کوششوں کو تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے بھی سراہا

امارات کی کورونا سے بچاؤ کی کوششوں کو تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے بھی سراہا

28 مئی 2020: (جنرل رپورٹر)  تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی ( او ای سی ڈی) نے دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی اس بحران سے نمٹنے کی کوششوں کو جانچنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو تسلیم کیا  ہے۔

او ای سی ڈی نے مختلف ممالک کی کورونا سے بچاؤ کی کوششوں اور اقدامات کی تفصیل فیڈرل مسابقت اور اعدادو شمار اتھارٹی (ایف سی ایس اے) کی تیار کردہ تفصیلی رپورٹ سے لی۔ ایف سی ایس اے کی رپورٹ میں امارات کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور عملی طور پر عمل کا ذکر ہے۔

ڈائریکٹر ایف سی ایس اے جنرل عبداللہ ناصر کہتے ہیں کہ اماراتی حکومت کورونا کے اس بحران کو کم سے کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے سنارٹ ٹولز کو استعمال کیا جس کے باعث یہ تعریف کے مستحق ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ او ای سی ڈی نے امارات کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور تعریف کی ہے۔

رپورٹ میں امارات کی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نقل و حرکت پر پابندی، طلباء کے لئے فاصلاتی تعلیم اور دیگر امور کی تعریف کی گئی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: