04 جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے مڈغاسکرکو نو میٹرک طبی امداد پر مشتمل طیارہ بھیجا گیا تا کہ مڈغاسکرکو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں تقویت مل سکے۔ یہ امداد تقریبا 9ہزار پروفیشنل افراد کی مدد کرے گی جو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کام کررہے ہیں۔
امداد کی فراہمی کے بارے میں ، جمہوریہ کینیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور مڈغاسکر میں غیر اقامتی سفیر خالد خلیفہ المومیلانے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی تعاون اور امداد کے زریعے کووڈ19 پر قابو پانے کے لئے اپنی مہم میں مڈغاسکر کے ساتھ ہے۔ آج کی یہ امدادی سامان کی فراہمی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہمارے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، صحت اور تندرستی ہماری اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک 60 مستحق ممالک کو 692 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی جا چکی ہے جس کا مقصد کووڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔ مجموعی طور پر اس امداد سے 692،000 سے زائد پروفیشنل افراد کی اس امدادی سامان سے مدد ہوئی ہے۔