امارات کا کونسل سول ایوی ایشن ریکوری ٹازک فورس کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کا آغاز

امارات کا کونسل سول ایوی ایشن ریکوری ٹازک فورس کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کا آغاز

(جنرل رپورٹر) یو اے ای کو حال ہی میں کونسل ایوی ایشن ریکوری ٹاسک یعنی کارٹ فورس کا ممبر چنا گیا ہے جبکہ یہ ٹاسک فورس بین اقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد بنائی تھی-

اس ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد ہوابازی کے شعبے کو بحال کرنا اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی بےروزگاری کی صورتحال کو قابو کرنا ہے- کارٹ موجودہ وبائی امراض سے پیدا ہونے والے ایشوز پر حکومتوں کی مدد کرتا ہے- کارٹ دنیا بھر میں وبا کے باعث متاثرہ ہوائی اڈوں کی بحالی کی رہنمائی پر کام کر رہا یے-

اس سلسلے میں جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سیف السودی نے کہا ہے کہ امارات نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے- انہوں نے کہا کہ اماراتی حکومت بین اقوامی روابط کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے- ہم سب مل کر ہی اس عالمی وباء کا مقابلہ کر سکتے ہیں-

مزید برآں امارات کی جانب سے آئی سی اے او کونسل کی مستقل نمائندہ کیپٹن عائشہ نے بین القوامی تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امارات کونسل کا ممبر ہونے کے باعث لیڈرشپ کا کردار ادا کرتا ہے-



یہ مضمون شئیر کریں: