امارات کے سینئیر عہدیداران نے دوبارہ سرگرمیاں بحال کرنے کے دوران الحصن ایپ کے اہم کردار کو سراہا

امارات کے سینئیر عہدیداران نے دوبارہ سرگرمیاں بحال کرنے کے دوران الحصن ایپ کے اہم کردار کو سراہا

 17  جون 2020: (جنرل رپورٹر) ٹیم الحصن ایپ نے گزشتہ روز ملک بھر کے صحت، معاشی، رئیل اسٹیٹ، خوردو نوش اور لاجسٹک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئیر نمائیندوں کے ساتھ ایک آن لائن گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا ہے تا کہ وہ سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے اور آفسز پر کام کی واپسی کو یقینی کے لئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

اس کانفرنس میں ابوظہبی محکمہ اقتصادی ترقی کے سیکٹری اطلاعات راشد عبد الکریم، ابوظہبی بندرگاہوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طلال الذہیبی، ایلڈر پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور امارات کے محکمہ صحت کے باضابطہ ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر فریدہ نے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے، پابندیوں میں نرمی اور کام کی جگہوں میں واپسی میں الحصن ایپ کے کردار پر زور دیا۔ الحصن ایپ کو لازمی قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید نے کہا کہ اماراتی حکومت الحصن ایپ کو ڈاونلوڈ کرنے اور استعمال کو ہر شہری کا فرض سمجھتی ہے۔

اس کانفرنس میں ہونے والی مکمل گفتگو کو الحصن سوشل میڈیا چینلنز پر دیکھا جا سکتا ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: