18 جون 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر یہ اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی بغیر اجازت کے ابوظہبی، امارات سے جا سکتے ہیں۔ تاہم ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے ابوظیبی پولیس کا اجازت نامہ ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں داخلے کے بعد صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کا اطلاق ہو گا۔ اجازت نامے کے ساتھ ابوظہبی کے علاقوں (ابوظہبی، العین اور الدھفرا) میں بھی نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔
قومی نسبندی پروگرام کے اوقات کے دوران ہر علاقے میں نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ ابوظہبی، العین اور الدھفرا کے علاقوں میں ورکرز کی نقل و حرکت محدود ہے۔ ابھی بھی ورکرز کا ابوظہبی، امارات میں داخلہ یا خروج منع ہے۔