امارات ہدایات:سیاح دبئی اور ابوظہبی میں کیسے داخل ہوسکتے ہیں

امارات ہدایات:سیاح دبئی اور ابوظہبی میں کیسے داخل ہوسکتے ہیں

26اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی اور دبئی کی جانب سے کوویڈ19 کے آغاز پر ویزا معطل کرنے کے بعد ایک بار پھر سیاحوں کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ دبئی نے جولائی میں اپنی سرحدیں دوبارہ زائرین کے لئے کھول دی تھیں جبکہ ابوظہبی اور دیگر نے چھ ماہ کے وقفے کے بعد ستمبر کے آخر میں سیاحتی ویزا جاری کرنا شروع کر دیا تھا۔ لیکن ابو ظہبی اور دبئی میں داخلے کے طریقہ کار مختلف ہیں۔ 

 امارات کی ایئر لائن مسافروں کو مشورہ کرتی ہے کہ وہ جس ملک سے روانہ ہورہے ہیں تو روانگی کی ضروریات کو ڈبل چیک کر لیں۔


اگر متحدہ عرب امارات ان کی آخری منزل ہے تو ، مسافروں کو روانگی سے 96 گھنٹے قبل کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ اینٹی باڈی ٹیسٹ اور ہوم ٹیسٹنگ کٹس کے نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تمام سیاحوں کو چیک ان کے وقت انگریزی یا عربی میں ایک سرکاری سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ پرواز میں ایس ایم ایس اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ قبول نہیں کیے جائیں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: