24جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مسافروں کو کوویڈ19 اور قرنطینہ سے متعلق مفت طبی اخراجات ادا کرے گا چاہے وہ امارات ائیرلائن کے زریعے عرب امارات آئیں یا کہیں بھی دنیا بھر میں سفر کریں۔
نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر امارات ائیرلائن کے صارفین گرمیوں کے قریب آتے ہی اعتماد کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں جبکہ مسافر حضرات ڈیڈھ لاکھ یورو تک کے طبی اخراجات اور ایک دن میں 100 یورو 14 دن تک قرنطینہ کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں اگر سفر کے دوران ان میں کوویڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ گھر سے دور ہیں۔
امارات ائیرلائن کا کہنا ہے کہ یہ مفت طبی اخراجات کی سہولت ان مسافرین کے لئے ہے جو 30 اکتوبر تک امارات ائیرلائن کے زریعے سفر کریں گے۔ امارات ائیرلائن میں سفر کرنے کے 31 دن تک اس سہولت سء فائدہ اٹھا سکتے ہیں چاہے امارات ائیرلائن میں سفر کرنے کے بعد انہوں نے کسی دوسرے شہر بھی سفر کیا ہو۔ مسافر حضرات کو اس کے لئے کسی قسم کا فارم فل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔